رب کریم
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - کرم کرنے والا، پروردگار، مراد: اللہ تعالٰی۔ گلشن ہستی میں جاری ہے ترا فیض عمیم تو ہوائے جانفزا ہے رحمت رب کریم ( ١٩١٢ء، مطلع انوار، ١٩ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رب' کے آخر پر کسرہ صفت لگا کر عربی اسم 'کریم' لگانے سے مرکب توصیفی 'رب کریم' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٢ء کو "مطلع انوار" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر